Answer ( 1 )

  1. امر بالمعروف یعنی لوگوں کو نیک کاموں کی دعوت دینا اور نہی عن المنکر یعنی برائیوں سے روک تھام کی کوشش کرنا فروع دین میں دو اہم فریضے ہیں جو عمومی طور پر تمام مسلمانوں پر واجب ہیں لیکن بطور خاص ان افراد پر واجب ہیں جو اس کی صلاحیت و قابلیت بھی رکھتے ہیں اور اس کے نفاذ کی طاقت و قدرت بھی۔اس کے باجود بھی اگر وہ معاشرے میں پھیلنے والی برائیوں ،بد اخلاقیوں اور بے راہ روی کے تئیں خاموش رہتے ہیں تو یقینا قابل مذمت ہیں۔ البتہ اس کے مراحل اور مراتب ہین جن کی رعایت ضروری ہے۔اور اس کی شروعات انسان کو اپنے گھر اور خاندان سے کرنا چاہیے تاکہ بعد میں معاشرے میں بھی اس پر عمل کر سکے۔

جواب دیں۔

براؤز کریں۔