انفال میں کیا کیا چیزیں شامل ہیں؟

جواب

سلام علیکم ورحمۃاللہ و برکاتہ

درج ذیل چیزیں مصادر انفال ہیں:

۱۔  فئی یعنی وہ چیز یں جو بغیر جنگ اور لشکر کشی کئے مسلمانوں کے قبضے میں آگئی ہوں چاہے وہ زمین ہو یا دوسری چیز یں ۔                                        

                                                 ۲ ۔ وہ مردہ زمین جس کو آباد کر کے اور اس کی اصلاح کر کے ہی اس سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ 

 ۳ ۔ وہ شہر اور دیارجن سے ان کے باشندے ہجرت کر گئے ہوں اور وہ ویران ہوگئے ہوں۔

  ۴۔ بڑے بڑے دریاؤں اور سمندروں کے ساحل ۔

  ۵۔ قدرتی جنگلات اور بانس کے جنگل ، وادیاں اور پہاڑوں کی چوٹیاں ۔ 

 ۶۔بادشاہوں کے خصوصی اموال اور ان کی نفیس چیزیں جو جنگ میں مسلمانوں کے ہاتھ لگیں  ۔

  ۷۔ عمدہ غنائم جیسے اصیل گھوڑے اور مہنگے کپڑے وغیرہ۔

 ۸۔اذن امام کے بغیر لڑی گئی جنگ میں جو غنیمت مسلمانوں کے ہاتھ لگے ۔

  ۹۔اس شخص کی میراث جس کا کوئی وارث نہ ہو۔

 ۱۰۔معادن{کانیں} 

حوالہ:

فقہی مسائل کا مجموعہ ،حضرت آیت‌الله‌العظمٰی خامنہ ای دامت برکاتہ ،بحث خمس،مسئلہ:۱۲۲۵

اگر آپ کو ہمارا جواب پسند آیا تو براہ کرم لائک کیجیئے
1
شیئر کیجئے