جواب
سلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
امام جماعت کے آخری تشہد میں تجافی (یعنی ہاتھ کی انگلیاں اور پیر کے پنجے زمین پر رکھ کر گھٹنوں کو زمین سے تھوڑا اٹھاتے ہوئے کھڑے ہونے کی حالت میں رکنا) واجب نہیں ہے بلکہ ماموم اپنی اگلی رکعت کے لئے کھڑا ہو کر اپنی نماز جاری رکھ سکتا ہے، تاہم مستحب ہے کہ اس موقع پر تجافی کی حالت میں بیٹھا رہے یہاں تک کہ امام جماعت سلام کہے اور اس حالت میں
مستحب ہے کہ صرف تشہد پڑھے۔
حوالہ:
https://www.leader.ir/ur/content/25078