جاہلیت کی موت سے کیا مراد ہے؟

حدیث ”معرفت امام، :مَنْ ماتَ وَ لَمْ يَعْرِفْ إمامَ زَمانِهِ مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَّة (جو شخص بھی اپنے زمانے کے امام کو پہچانے بغیر فوت ہوا وہ جاہلیت کی موت مرا ہے)“ میں جاہلیت کی موت سے مراد کیا ہے؟

جواب

روایات میں من مات کے الفاظ سے بعض احادیث نقل ہوئی ہیں۔[1] اس (حدیث «من مات») سے رسول اللہ کی معروف حدیث:مَنْ ماتَ وَ لَمْ يَعْرِفْ إمامَ زَمانِهِ مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَّة (جو شخص بھی اپنے زمانے کے امام کو پہچانے بغیر فوت ہوا وہ جاہلیت کی موت مرا ہے) مراد ہوتی ہے ۔

ابن ابی یعفور نقل کرتا ہے : امام صادق(ع) سے پیغمبر اسلام کی روایت :مَنْ مَاتَ وَ لَيْسَ لَهُ إِمَامٌ فَمِيتَتُهُ مِيتَةٌ جَاهِلِيَّةٌ کے بارے میں سوال کیا  کہ کیا اس حدیث میں جاہلیت کی موت مرنے سے حالت کفر میں مرنا مراد ہے ؟ امام صادق(ع) نے فرمایا:حالت گمراہی میں مرنا مراد ہے ۔میں نے عرض کیا: جو بھی اس زمانے میں مر جائے اور اپنے پیشوا کو نہ جانتا ہو تو اسکی موت بھی جاہلیت کی ہو گی ؟ فرمایا: ہاں۔

جاہلیت کی موت سے مراد کیا ہے اس میں جو احتمال پائے جاتے ہیں :

۱۔ عصر جاہلیت کی موت مراد ہے ۔ ایسی جہالت جس میں شرک و بت پرستی ، وہم و گمان، اسلامی تہذیب سے دوری، برے کام اور اصل و حقیقی تعلیمات سے دور ی ہے ۔

۲۔ ایسی موت مراد ہے جس میں جہل و نادانی ہے یعنی انسان اگر اپنے امام کی معرفت کے بغیر زندگی بسر کرے اور ان کی معرفت کے بغیر مرجائے تووہ ایسا ہے جیسے جاہل دنیا سے گیا ہو ۔

علامہ مجلسی (رحمة اللہ علیہ) نے ابن ابی یعفور  والی  حدیث کی تفسیر میں کہا ہے: شاید امام (علیہ السلام) نے ان کے ضلالت کی طرف عدول کرنے کی وجہ یہ بیان کی ہو کہ گویا سوال کرنے والے کوشک ہوگیا ہو کہ دنیا میں کفر کے احکام ، نجاست ، نفی نکاح کے مانند ہیں اوراس طرح کے امور ان پر جاری ہوتے ہیں، لہذا حضرت نے ان امور کی نفی کی ہے اور ان کے لئے دنیا میں حق سے ضلالت اور آخرت میں بہشت سے محرومیت کو ثابت کیا ہے ۔ اور اس میں کوئی منافات نہیں ہے کہ یہ آخرت میں کفار اور جہنم کی آگ میں ہمیشہ رہنے والوں سے ملحق ہوں جس طرح سے اکثر روایات اس بات پر دلالت کرتی ہیں ۔

یہ بھی احتمال ہے کہ امام ان کے کفر کو ثابت کرنے سے اس لئے متوقف ہوئے ہوں کہ یہ اہل سنت میں سے ان لوگوں کو شامل ہے جو مستضعف ہیں اور ان کا کوئی امام نہیں ہے اور حق ان تک نہیں پہنچا ہے کیونکہ ان میں عذاب سے نجات کا احتمال زیادہ پایا جاتا ہے ۔

اگر آپ کو ہمارا جواب پسند آیا تو براہ کرم لائک کیجیئے
4
شیئر کیجئے