انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر نا محرم سے گفتگو اور چیٹ کرنے کا کیا حکم ہے؟

جواب



السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کلی طور پر نامحرم سے کسی بھی طرح کا رابطہ جیسے چیٹ، ایس ایم ‏ایس، ٹیلی فون یا بالمشافہ گفتگو اگر گناہ کا اندیشہ ہو (گفتگو کے دوران گناہ ہو ‏رہا ہو یا گفتگو کے نتیجے میں گناہ میں پڑنے کا اندیشہ ہو) تو حرام اور گناہ ‏ہے۔ ہر بالغ کے لئے واجب ہے کہ جب صنف مخالف سے کوئی رابطہ ہو تو ‏شرعی حدود کا پاس و لحاظ رکھے اور ایسے ہر عمل سے پرہیز کرے جس ‏میں جنسی لذت بھی شامل ہو یا گناہ میں پڑنے کا اندیشہ ہو یا وہ موجب فساد ‏ہو۔ ‏




حوالہ : آیت اللہ خامنہ ای کی وبسایت       khamenei.ir 
 
 

اگر آپ کو ہمارا جواب پسند آیا تو براہ کرم لائک کیجیئے
0
شیئر کیجئے