وہ کون سی چیزیں ہیں جو مئونہ {سال کے اخراجات} میں شامل ہیں؟

جواب

سلام علیکم ورحمۃاللہ و برکاتہ

مندجہ ذیل چیزیں مئونہ{سال کے اخراجات} شامل ہیں:

۱۔ایسی ضروری چیزیں جو استعمال سے ختم ہوجاتی ہیں؛ جیسےشکر ،چاول،گھی وغیرہ جو روزانہ کی ضرورت کی چیزیں ہیں ۔اسی طرح ضرورت کی وہ چیزیں جو استعمال کرنے کے بعد باقی رہتی ہیں جیسے رہائشی مکان،گھر کا سامان، گاڑی،عورتوں کی زینت کا سامان اور اس کے مانند چیزیں  ان کا شمار اخراجات میں ہوگا اور ان پر خمس واجب نہیں ہے۔

۲۔تدریجی طور پر خریدا جانے والا ضروری سامان؛ضرورت کی چیزیں جیسے گھر کاسامان،دلہن کا جہیز، رہائشی مکان یااس کے مانند اشیاءجن کو انسان ایک ہی مرتبہ خرید سکتا ہےمگر آئندہ برسوں کے منافع لگا کر اور تدریجا خرید سکتا ہو اورانھیں وقت ضرورت کے لئے محفوظ رکھے تو جس مقدار میں رقم وہ ہر سال خرچ کرتا ہے جب عرف عام میں اس کی شان کے مطابق ہو تو اس کا شمار اخراجات میں ہوگا اور اس میں خمس واجب نہیں ہوگا۔

۳۔قرض کی ادائیگی ؛وہ قرض جو ادا نہ کئے گئے ہوں چاہے فوری طور قابل ادا ہوں یا مدت دار ہوں ،چاہے قرض لے کر حاصل کئے گئے ہوں یا کوئی چیز ادھار خرید کر ،ان کو سال کے منافع سے مستثنی نہیں کیا جائے گا   مگر یہ کہ وہ قرض سالانہ اخراجات مہیا کرنے کی غرض سے لئےگئے ہوں تو اس صورت میں منافع میں اتنی مقدار کو الگ کیا جائے گا جتنی مقدار قرضوں کی ادائیگی پر صرف ہو۔

۴۔کرائے وغیرہ کے طور پر جو مال پیشگی دیا جائے؛وہ مال جو کرائے دار،مالک کو پیشگی دیتا ہے ۔

حوالہ:

فقہی مسائل کا مجموعہ ،حضرت آیت‌الله‌العظمٰی خامنہ ای دامت برکاتہ ،بحث خمس،مسئلہ:۱۱۴۵

اگر آپ کو ہمارا جواب پسند آیا تو براہ کرم لائک کیجیئے
0
شیئر کیجئے