کیا مکبری کرنے والے کو نماز جماعت کا ثواب ملےگا؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. بسم اللہ الرحمن الرحیم

    سلام علیکم و رحمۃ اللہ
    مکبری کے ثواب یا اسکی افادیت کے سلسلہ میں کوئی روایت یا حدیث نہیں پائی جاتی ہے۔ دوسری بات یہ کہ اکثر جگہوں پر خود امام جماعت کی آواز بلند ہوتی ہے یا مائک موجود ہوتا ہے اسلئے مکبر کی ضرورت نہیں ہوتی اور مکبر نماز جماعت کے ثواب سے محروم رہ جاتا ہے. البتہ بعض مواقع پر اسکی افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا لیکن پھر بھی مکبر کو نماز جماعت میں شرکت کرنے والوں جیسا ثواب نہیں ملتا۔ ہاں چونکہ اس نے «تَعاوَنُوا عَلَی الْبِرِّ وَ التَّقْوی»(مائده، 2.) کے وعنوان سے نماز جماعت کی مدد کی ہے اس لئے اسکے عوض کچھ ثواب مل جائے گا۔
    توجہ رہے کہ مکبری کوئی شرعی مسئلہ نہیں جو اس کے بارے میں مراجع کا نظریہ یا فتوی پوچھا جائے، بلکہ یہ ایک عقلی مسئلہ ہے اور اسطرح کے مسائل معاشرے کے صاحب فہم افراد کے حوالے کردینا چاہئے۔ واللہ اعلم۔
    https://hawzah.net

جواب دیں۔

براؤز کریں۔