حالت نماز میں عورت پر بدن کی کتنی مقدار کا چھپانا واجب ہے؟

سوال

حالت نماز میں عورت پر بدن کی کتنی مقدار کا چھپانا واجب ہے؟ کیا چھوٹی آستین والے لباس پہننے اور جوراب نہ پہننے میں کوئی حرج ہے؟

Answer ( 1 )

  1. بسم اللہ الرحمن الرحیم

    سلام علیکم و رحمۃ اللہ
    عورتوں پر واجب ہے کہ وہ چہرے کی اتنی مقدار جس کا وضو میں دھونا واجب ہے اور کلائی تک دونوں ہاتھوں اور ٹخنوں تک دونوں پیروں کو چھوڑ کر پورے بدن اور بالوں کو ایسے لباس کے ساتھ چھپائیں کہ جو مکمل طور پر بدن کو ڈھانپ لیتا ہے اور اگر کوئی نامحرم ہو تو پیروں کو بھی چھپائیں۔ (اپنی نظروں سے بھی اپنے سر اور بال کو چھپائے۔ ٰآیۃاللہ سیستانی)
    استفتائات آیۃ اللہ خامنہ ای۔ سوال نمبر:437
    توضیح المسائل آیۃ اللہ سیستانی۔ مسئلہ نمبر:776

جواب دیں۔

براؤز کریں۔