ناخن پر نیل پالش کا حکم کیا ہے؟

سوال

نماز کے بعد پتہ چلےکہ ناخن کے بعض حصہ پر نیل پالش رہ گئی تھی تو کیا اس کا وضو یا غسل اور نماز صحیح ہے؟

Answer ( 1 )

  1. جواب

    سلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ

    حضرت آیۃ اللہ العظمی ٰسیستانی دامت برکاتہ فرماتے ہیں :

    اگر کوئی وضو کرے اور وضو کے بعد وضو کے اعضا پر کوئی مانع (رکاوٹ) دیکھے جیسے ٹیپ یا نیل پالش وغیرہ تو اگر معلوم ہو کہ یہ مانع وضو سے پہلے تھا تو اس کا وضو باطل ہے۔ گرچہ وضو سے پہلے اس نے وضو کے اعضا کی تحقیق کی ہو اور اگر اس وضو سے نماز پڑھی ہو تو اس کو اپنے وقت میں دوبارہ پڑھنا ضروری ہے اور اگر وقت گزر گیا ہو تو قضا کرے

    https://www.sistani.org/urdu/book/26352/4234/

جواب دیں۔

براؤز کریں۔