مئونہ کا مطلب کیا ہوتا ہے؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. جواب
    سلام علیکم ورحمۃاللہ و برکاتہ
    مئونہ کا مطلب سال کے اخراجات ہیں ۔ {وہ اخراجات نہیں جو فائدہ حاصل کرنے پرہوتےہیں ۔}مؤنہ سے مراد انسان کے وہ اخراجات ہیں جو امرار معاش کے لئے اس کے اور اس کے گھر والوں پر خرچ ہوتے ہیں ،جیسا کہ کھانے ،لباس ،سامان ،گھر گاڑی ، کتب، سفر وغیرہ کے اخراجات جو معمول کے مطابق ہوں صدقات ، جوائز نذورات ، کفارات اور ضیافتوں وغیرہ پر ہونے والے اخراجات ۔

    اخراجات کی حدیں:

    ۱۔ضروریات۔

    ۲۔سال کےاخراجات

    ۴۔اس کی شان کے مناسب ہونا۔

    ۵۔فی الحال خرچ ہونا۔

    حوالہ:فقہی مسائل کا مجموعہ ،حضرت آیت‌الله‌العظمٰی خامنہ ای دامت برکاتہ ،بحث خمس،مسئلہ۱۱۰۰

جواب دیں۔

براؤز کریں۔