Answer ( 1 )

  1. جواب
    سلام علیکم ورحمۃاللہ و برکات
    چونکہ دین اسلام قیامت تک باقی رہنے والا آخری آسمانی دین ہے اور معاشرہ کا انتظام وانصرام یعنی حکومت دین کی ذمہ داری ہے لہٰذا اسلامی معاشرہ کے تمام طبقات کے لئے ولی امر ، حاکم اور قائد ورہبر کی ضرورت ہے تاکہ امت مسلمہ اسلام ومسلمین کے دشمنوں کے شر سے محفوظ رہ سکے اور اسلامی معاشرہ کا نظام باقی رہے، معاشرہ میں عدل وانصاف قائم ہو، طاقتور، کمزوروں پر ظلم وزیادتی نہ کرسکے اور سماجی ، سیاسی وثقافتی ارتقاء کے اسباب فراہم ہوتے رہیں۔

    ولایت فقیہ شریعت کا حکم ہے جسے تعبداً ماننا چاہئیے مزید یہ کہ عقل بھی اس کی تائید کرتی ہے۔ اور اس کے مصداق کی تعیین کے سلسلہ میں ایک معقول طریقۂ کار موجود ہے جوکہ جمہوری اسلامی ایران کےآئین میں درج ہے۔

    حوالہ: تعلیم احکام،بحث ولایت فقیہ، ص۳۴،مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای مد ظلہ

جواب دیں۔

براؤز کریں۔