اگر کسی شخص کے بدن سے کوئی رُطوبت خارج ہو اور وہ یہ نہ جانتا ہو کہ منی ہے یا نہیں تو اُس کا کیا حکم ہے؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. اگر کسی شخص کے بدن سے کوئی رُطوبت خارج ہو اور وہ یہ نہ جانتا ہو کہ منی ہے یا پیشاب یا کوئی اور چیز، اور اگر وہ رُطوبت شہوت کے ساتھ اُچھل کر نکلی ہو اور اُس کے نکلنے کے بعد بدن سُست ہو گیا ہو تو وہ رُطوبت منی کا حکم رکھتی ہے۔ لیکن اگر ان تین علامتوں میں سے ساری کی ساری یا کچھ موجود نہ ہوں تو وہ رُطوبت منی کے حکم میں نہیں آئے گی۔ لیکن اگر متعلقہ شخص بیمار ہو تو پھر ضروری نہیں کہ وہ رُطوبت اُچھل کر نکلی ہو اور اُس کے نکلنے کے وقت بدن سُست ہو جائے بلکہ اگر صرف شہوت کے ساتھ نکلے تو وہ رُطوبت منی کے حکم میں ہوگی۔

    حوالہ: توضیح المسائل، مسئلہ نمبر ۳۵۲

جواب دیں۔

براؤز کریں۔