دوسروں سے چھوٹ جانے والے اموال استعمال کرنا

سوال

ہوٹلوں یا یونیورسٹی کے ہاسٹل وغیرہ جیسی جگہوں پر دوسروں سے چھوٹ جانے والے مال کو استعمال کرنے کا کیا حکم ہے، جبکہ ہم اس کے مالک کو نہیں جانتے؟

Answer ( 1 )

  1. جواب

    سلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ

    اگر آپ جانتے ہوں کہ مالک نے اس مال سے اعراض (اپنے مال سے صرف نظر) کر لیا ہے یا اسے استعمال کرنے کے حوالے سے راضی ہے تو ایسے مال کو استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں، بصورت دیگر اس مال کو اٹھانا جائز نہیں ہے ، مگر یہ کہ اسے مالک تک پہنچانے کی نیت سے اٹھائیں تو اس صورت میں آپ پر مال کی حفاظت کرنا لازم ہوجائے گی اور تحقیق کر کے مالک کے ملنے کے بعد مال اسے دینا ہوگا اور مالک کے ملنے سے ناامید ہونے یا اس تک رسائی ممکن نہ ہونے کی صورت میں وہ مال یا اس کی قیمت فقیر کو صدقہ دینا ہوگی۔

    حوالہ:

    https://www.leader.ir/ur/content/24702/

    حوالہ:

جواب دیں۔

براؤز کریں۔