نجس قالین کو سپلائی کے پانی سے کس طرح پاک کیا جایے؟
سوال
اگر نجس قالین یا بڑی دری کو اس ٹونٹی کے پانی سے دھویا جائے جو شہر کو پانی سپلائی کرنے والے بڑے منبع سے متصل ہے تو کیا صرف نجس جگہ تک پانی کے پہنچ جانے سے وہ پاک ہوجائیں گے یا ان سے دھوون (غسالہ)کا جدا کرنا بھی ضروری ہے ؟
Answer ( 1 )
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سلام علیکم و رحمۃ اللہ
اس پانی سے پاک کرنے کی صورت میں دھوون کا جدا کرنا شرط نہیں ہے بلکہ جب پانی نجس مقام تک پہنچ جائے تو نجاست کے دور ہو جانے اور پانی کے قالین کے ساتھ اتصال کے وقت قالین پر ہاتھ پھیر کر پانی (غسالہ) کو اپنی جگہ سے حرکت دینے کے بعد قالین پاک ہو جائے گا۔
استفتائات آیۃ اللہ خامنہ ای ۔ س ٧۳
https://www.leader.ir