کیا اعضاء وضو کا پاک ہونا ضروری ہے؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. دھونے کے وقت یا مسح کرتے وقت اعضاء وضو پاک ہونا چاہئیے لیکن اگر وضو مکمل ہونے سے پہلے وہ حصہ جس کو دھو چکا ہے یا مسح کر چکا ہے نجس ہوجائے تو وضو صحیح ہے البتہ نماز کے لئے اس کا پاک کرنا ضروری ہے۔

    توجہ

    اگر وضو کے بعد شک ہو کہ جو حصہ پہلے سے نجس تھا وضوکرنے سے پہلے اسے پاک کیاتھا یا نہیں؟ چنانچہ اگر وضو کرتے وقت اس حصہ کی طہارت یا نجاست کی جانب متوجہ نہیں تھا تو وضو باطل ہے لیکن اگر اس حصہ کی طہارت یا نجاست کی جانب متوجہ ہونے کا یقین یا احتمال ہو تو وضو صحیح ہے لیکن بہر صورت اس حصہ کو پاک کرلینا چاہئیے۔

جواب دیں۔

براؤز کریں۔