کیا قرآن مجید کی آیات لکھتے وقت وضو ضروری ہے؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. بسم اللہ الرحمن الرحیم

    سلام علیکم ورحمۃ اللہ

    تمام مجتھدین کی نظر میں مندرجہ ذیل امور کے لئے وضو واجب ہے:

    خانہ كعبه کے واجب طواف کے لئے

    فراموش شده سجده اور تشهد کے لئے

    واجب نماز کے لئے (سوائے نماز ميت کے)؛

    قرآن مجید کی آیات یا خدا اور معصومین علیہم السلام کو مس کرنے کے لئے

    اگر نذر کي ہے یا عهد كیا ہے يا قسم کھائی ہے كه وضو کرےگا.

    لہذا قرآن مجید کی آیات یا خدا اور معصومین علیہم السلام کے نام کو مس کرنے کے لئے وضو واجب ہے نہ کہ لکھنے کے لئے۔

    توضيح المسائل مراجع، م ۳۱۶

    توضیح المسائل آیہ اللہ سیستانی مد ظلہ مسئلہ ۳۲۲

    https://www.sistani.org/urdu/book/61/3630/

    دفتر آیہ اللہ خامنه اى مد ظلہ.(احكام وضو، غسل و تيمم، سید مجتبي حسيني،پرسمان )

    http://hadana.ir/

جواب دیں۔

براؤز کریں۔