Answer ( 1 )

  1. جواب
    سلام علیکم ورحمۃاللہ و برکاتہ

    امر بالمعروف اور نہی المنکر کسی خاص صنف یا گروہ تک محدود نہیں ہے بلکہ شرائط کی موجودگی میں تمام افراد، اصناف اور گروہوں پر فرض ہے یہاں تک کہ زوجہ اور اولاد کے لئے بھی واجب ہے کہ اگر اس کا شوہر یا باپ واجبات کو ترک کرے یامحرمات کو انجام دے تو شرائط فراہم ہونے کی صورت میں امربالمعروف اور نہی عن المنکر کریں۔

    توجہ

    شرائط فراہم ہونے کی صورت میں امربالمعروف اور نہی عن المنکر تمام مکلفین کی شرعی ذمہ داری اور سماجی وانسانی فریضہ ہے اور مکلف کے مختلف حالات مثلاً شادی شدہ ہونے یا غیرشادی شدہ ہونے کی اس میں کوئی قید نہیں ہے لہٰذا غیرشادی شدہ ہونے سے یہ فریضہ ساقط نہیں ہوجاتا۔

    حوالہ: تعلیم احکام،بحث امر بالمعروف و نہی عن المنکر،فصل ہشتم ،ص۴۳۱مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای مد ظلہ العالی

جواب دیں۔

براؤز کریں۔