اگرماموم کی پہلی رکعت ہواورامام کی تیسری رکعت اورماموم کچھ نہ پڑھےتوکیاحکم ہے؟

سوال

اگر کوئی امام کی پہلی رکعت سمجھ کر نمازمیں شریک ہوجبکہ امام کی تیسری رکعت ہواوروہ کچھ نہ پڑھے تو کیا اس پر نمازکااعادہ واجب ہے؟

Answer ( 1 )

  1. جواب
    سلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
    اگر رکوع میں جانے سے پہلے ہی اس کی طرف متوجہ ہو جائے تو اس پر قرأت واجب ہے اور اگر وقت نہیں ہے تو ضروری ہے کہ فقط الحمد پڑھے اور خود کو امام کے ساتھ رکوع میں پہنچائے لیکن اگرکوع کے بعد متوجہ ہو تو اس کی نماز صحیح ہے اور اس پر کوئی چیز واجب نہیں ہے، اگرچہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ بھولے سے قرأت ترک کرنے کے سبب دو سجدہ سہو بجا لائے۔

    حوالہ:

    https://www.leader.ir/ur/book/106/

جواب دیں۔

براؤز کریں۔