اگر تشہد بھول جائے تو کیا کرے؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. اگر نماز میں تشہد پڑھنا بھول جائے اور تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہو جائے، تو دو صورتیں ہیں:
    1. رکوع میں جانے سے پہلے یاد آ جائے
    اگر رکوع میں جانے سے پہلے یاد آ جائے کہ تشہد رہ گیا ہے تو فوراً بیٹھ جائے، تشہد پڑھ لے،
    اور پھر دوبارہ کھڑے ہو کر نماز کو معمول کے مطابق جاری رکھے۔
    اس حالت میں احتیاطِ کے طور پر نماز کے بعد دو سجدۂ سہو ادا کرے۔
    2. رکوع میں جانے کے بعد یاد آئے
    اگر رکوع میں پہنچنے کے بعد یاد آئے کہ تشہد نہیں پڑھا، تو اب واپس بیٹھنا جائز نہیں،
    کیونکہ رکوع رکن ہے اور رکن کی کمی یا زیادتی نماز کو باطل کر دیتی ہے۔
    اس صورت میں نماز مکمل کرنے کے بعد دو سجدۂ سہو ادا کرنا آیت اللہ سیستانی اور آیت اللہ خامنہ ای کے نزدیک واجب ہے۔

جواب دیں۔

براؤز کریں۔