اگر خمس ادا کرنا مشکل ہو تو کیا شرعی فریضہ ساقط ہو جاتا ہے؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. جواب
    سلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    صرف قادر نہ ہونا ،خمس ادا کرنا مشکل ہونا ، بری الذمہ ہونے اور شرعی فریضہ کے ساقط ہونے کا باعث نہیں بنتا، بنابرایں وہ لوگ جن پر خمس واجب ہے اور انھوں نے ابھی تک خمس نہیں دیا ہے اور اب وہ ادا کرنے سے عاجز ہیں یا ان کے لئے مشکل ہے تو ان کے اوپر واجب ہے کہ جس وقت بھی ادا کرنے پر قادرہوں ان کے ذمہ جوخمس ہے وہ اسے ادا کریں اور وہ ولی امر خمس یا اس کے وکیل کے ساتھ مصالحت کرکے آہستہ آہستہ اپنی استطاعت کے بقدر جس وقت اور جتنا چاہیں اداکرسکتےہیں۔

    حوالہ: فقہی مسائل کا مجموعہ ،حضرت آیت‌الله‌العظمٰی خامنہ ای دامت برکاتہ ،بحث خمس، مسئلہ ۱۹۶۷

جواب دیں۔

براؤز کریں۔