اگر شوہر دینی امور مثلاً نماز وغیرہ کو اہمیت نہیں دیتا تو عورت کی کیا ذمہ داری ہے؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. جواب
    سلام علیکم ورحمۃاللہ و برکاتہ
    اگر کسی عورت کا شوہر دینی باتوں کو کوئی خاص اہمیت نہ دیتا ہو مثلاً نماز نہ پڑھتا ہو تو اس کی ذمہ داری ہے کہ ہر ممکن طریقہ سے شوہر کی اصلاح کی کوشش کرے لیکن کسی بھی قسم کے ایسے سخت رویہ سے پرہیز ضروری ہے کہ جو بداخلاقی یا تعلقات کے خراب ہونے کا سبب ہو۔ اسے یہ اطمینان رکھنا چاہئے کہ دینی مجالس اور امور میں شرکت اور دیندار افراد کے یہاں رفت وآمد سے شوہر کے حالات کی اصلاح کا بہت زیادہ امکان پایا جاتا ہے۔

    حوالہ: تعلیم احکام،بحث امر بالمعروف و نہی عن المنکر،ص۴۴۲مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای مد ظلہ العالی

جواب دیں۔

براؤز کریں۔