اگر کسی شخص کے بدن سے کوئی رُطوبت خارج ہو اور وہ یہ نہ جانتا ہو کہ منی ہے یا نہیں تو اُس کا کیا حکم ہے؟
سوال
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit.Morbi adipiscing gravdio, sit amet suscipit risus ultrices eu.Fusce viverra neque at purus laoreet consequa.Vivamus vulputate posuere nisl quis consequat.
Answer ( 1 )
اگر کسی شخص کے بدن سے کوئی رُطوبت خارج ہو اور وہ یہ نہ جانتا ہو کہ منی ہے یا پیشاب یا کوئی اور چیز، اور اگر وہ رُطوبت شہوت کے ساتھ اُچھل کر نکلی ہو اور اُس کے نکلنے کے بعد بدن سُست ہو گیا ہو تو وہ رُطوبت منی کا حکم رکھتی ہے۔ لیکن اگر ان تین علامتوں میں سے ساری کی ساری یا کچھ موجود نہ ہوں تو وہ رُطوبت منی کے حکم میں نہیں آئے گی۔ لیکن اگر متعلقہ شخص بیمار ہو تو پھر ضروری نہیں کہ وہ رُطوبت اُچھل کر نکلی ہو اور اُس کے نکلنے کے وقت بدن سُست ہو جائے بلکہ اگر صرف شہوت کے ساتھ نکلے تو وہ رُطوبت منی کے حکم میں ہوگی۔
حوالہ: توضیح المسائل، مسئلہ نمبر ۳۵۲