ایک انسان کے پاس دو کپڑے ہیں — ایک پاک دوسرا نجس، لیکن اسے یہ نہیں معلوم کہ کون سا پاک ہے اور کون سا نجس۔ ایسے میں کس لباس کو پہن کر نماز پڑھے گا؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. جس شخص کے پاس دو لباس ہوں، اگر وہ یہ جانتا ہو کہ ان میں سے ایک نجس ہے لیکن یہ نہ جانتا ہو کہ کون سا نجس ہے اور اس کے پاس وقت ہو، تو ضروری ہے کہ دونوں کے ساتھ نماز پڑھے (یعنی ایک بار ایک لباس پہن کر اور ایک دفعہ دوسرا لباس پہن کر، دونوں دفعہ وہی نماز پڑھے)۔

    مثلاً اگر وہ ظہر اور عصر کی نماز پڑھنا چاہے، تو ضروری ہے کہ ہر ایک لباس سے ایک نماز ظہر کی اور ایک نماز عصر کی پڑھے، لیکن اگر وقت تنگ ہو تو جس لباس کے ساتھ نماز پڑھ لے، کافی ہے۔

    حوالہ: توضیح المسائل، آیت اللہ سیستانی، مسئلہ 822

جواب دیں۔

براؤز کریں۔