حضرت علی نے شیعہ کلمہ جاری کیوں نہیں کروایا ؟
سوال
جب حضرت علی ع خلیفہ بنےتو شیعہ کلمہ اور شیعہ اذان جاری کیوں نہیں کروائی ؟
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit.Morbi adipiscing gravdio, sit amet suscipit risus ultrices eu.Fusce viverra neque at purus laoreet consequa.Vivamus vulputate posuere nisl quis consequat.
Answer ( 1 )
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سلام علیکم و رحمۃ اللہ
کیونکہ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام ، امام کی حیثیت سے حاکم نہیں بنے تھے بلکہ مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ کے طور پر حاکم ہوئے تھے ، لہذا زبر دستی اذان میں کہلوانے سے پہلے لوگوں کے دل و دماغ میں حقیقت امامت و ولایت کو پہنچانا زیادہ ضروری ہے ، امامت و ولایت دل سے ماننے والی چیز ہے زبر دستی حکومت کے زور پر نہیں ۔ روایت میں ہے کہ امام کی مثال کعبہ کی طرح ہے
عن فاطمة الزهرا (سلام الله علیها): لقد قال رسول الله (صلی الله علیه وآله وسلم) مثل الامام مثل الکعبة اِذْ تُؤْتی ولا تأتی
بحارالانوار، ج 36، ص 353
امام کی مثال کعبہ کی طرح ہے یہ لوگوں کا فرض ہے کہ امام کے پاس آئیں، امام کی اتباع کر کے امام کا دامن تھام کے خود کو اور معاشرہ کو دنیا اور آخرت میں حقیقی سعادت تک پہنچائیں، کیونکہ سعادت دنیا و آخرت صرف امام کی بدولت ممکن ہے اور بس ۔ تو امام کی ہدایت کی نوعیت چونکہ ایصال الی المطلوب ہے لہذا ضروری ہے کہ لوگ خود کو امام کے سپرد کریں اس لئے یہ لوگوں کا فرض ہے کہ وہ امام کی خدمت میں آئیں ۔ امام، امام کی حیثیت سے لوگوں کے پاس نہیں جاتا، جس طرح کعبہ لوگوں کے پاس نہیں جاتا بلکہ لوگ کعبہ کے پاس آتے ہیں۔ ساری مشکلات کی جڑ یہ ہے کہ لوگ مقام امامت و ولایت کو صحیح طریقہ سے نہیں جانتے، اور اس مفہوم کو لیکر بہت سی غلط فہمیوں کا شکار ہیں ۔ مفہوم امامت و ولایت کی اگر معرفت حاصل ہو جائے تو سارے مسائل حل ہوجائیں ۔