خط عثمان طہ کا کیا مطلب ہے ؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. بسم اللہ الرحمن الرحیم

    سلام علیکم و رحمۃ اللہ

    عثمان طہ ایک خطاط کا نام ہے، ان کا پورا نام أبو مروان عثمان بن عبده بن حسین بن طه ہے، سنہ ۱۹۳۴ عیسوی میں سوریہ کے مشہور شہر حلب میں پیدا ہوئے اور ایک مدت سے مدینہ میں مقیم ہیں، عثمان طہ کی خطاطی اپنی منفرد خصوصیات کے پیش نظر بہت مقبول ہے اور آج زیادہ تر ملکوں میں قرآن عثمان طہ کے ہی خط میں چھپتا ہے۔ البتہ ہندوستان پاکستان میں عثمان طہ کا خط زیادہ مقبول نہیں ہو سکا، کیونکہ یہاں کے لوگ ایک خاص خط کے عادی ہیں جس میں انہوں نے قرآن پڑھنا سیکھا ہے، اس لئے یہاں کے لوگوں کو عثمان طہ کے خط کو پڑھنے میں دقت ہوتی ہے۔ اس لئے یہاں سے چھپنے والا قرآن اکثر و بیشتر عثمان طہ کے خط میں نہیں ہوتا ۔

جواب دیں۔

براؤز کریں۔