ساقط ہوجانے والے بچے کے غسل و کفن کا کیا حکم ہے؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. بسم اللہ الرحمن الرحیم

    سلام علیکم و رحمۃ اللہ

    اگر ایک بچہ چار مہینے یا اس سے زیادہ کا ہو کرساقط ہو جائے تو اسے غسل دینا ضروری ہے بلکہ اگر چار مہینے سے بھی کم کا ہو لیکن اس کا پورا بدن بن چکا ہو تو احتیاط کی بنا پر اس کو غسل دینا ضروری ہے۔ ان دو صورتوں کی علاوہ احتیاط کی بنا پر اسے کپڑے میں لپیٹ کر بغیر غسل دیئے دفن کر دینا چاہئے۔
    قابل ذکر ہے کہ جب تک وہ چھ سال کا مکمل نہ ہو تو اسکی نماز جنازہ واجب نہیں ہوتی۔
    استفتائات رھبری، و توضیح المسائل آقای سیستانی مد ظلہما۔ احکام میت
    http://farsi.khamenei.ir/treatise-content?id=19#2937

    https://www.sistani.org/urdu/book/61/3634/

جواب دیں۔

براؤز کریں۔