علما ء اہل سنت کے نزدیک حضرت امام باقر {ع} کا مقام و مرتبہ کیا ہے؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. جواب

    سلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

    اہل سنت کے علماء کرام اور بزرگان دین نے حضرت امام با قر {ع} کے عظیم منصب اور مرتبہ کو مندرجہ ذیل اندازمیں بیا ن فرمایا ہے۔

    ۱-عبد اللہ ابن عطا مکی کہتےہیں۔

    میں نے علماء اور دانشمندوں کو”امام محمد باقر” کے علاوہ کسی اور کیلئےاسقدر تواضع وانکساری کرتے ہوئے نہیں دیکھا ۔ اور حکم بن عتبہ، جس کابڑا رتبہ اور مقام تھا اپنی قوم کے درمیان ،جب وہ امام باقر {ع} کے سامنےجاتے تھے تو ایسے بیٹھتےتھے جیسے کوئی لڑکا اپنے استاد کے سامنے بیٹھا ہوا ہو۔

    روض الریاحین ، یافعی،ص۵۷

    حلیۃ الاولیاء ،ابو نعیم اصفہانی،ج۳ ص۱۸۵

    مرآۃ الجنان ج۱ص۲۴۷

    ۲- محمد ابن طلحہ شافعی کہتے ہیں۔

    وہ علم کو شگاف اور جمع کرنے والےہیں انھوں نے اپنے علم کا پرچم دنیا والوں کے سامنے گاڑا اور ہمیشہ خدا کی اطاعت میں اپنی زندگی بسر کی اور تقوی اور پر ہیز گاری کی راہ پر ثابت قدم رہے۔

    مطالب السوول ص۸۰

    صواعق المحرقه ص۳۰۶

    ۳-ابن ابی الحدید معتزلی کہتے ہیں:

    وہ خطہ حجاز کے فقہاء کے سردار تھے لوگ ان سے اور ان کے فرزند جعفر سے علم فقہ حاصل کرتے تھے۔

    حلیۃ الاولیاء ج۳،ص۱۸۰

    ۴-ابن صباغ مالکی کہتے ہیں:

    علم ،لیاقت ، فضیلت ،صدارت اور امامت کے علاوہ عوام و خواص کے درمیان آپ کے جود وکرم کی خصوصیات واضح اور روشن تھیں اور آپ کا کرم ،زبان زد خاص و عام تھا۔

    الفصول المہمہ ص۲۰۱

    ۵- ابن خلقان کہتے ہیں :

    ان کا لقب باقر تھا اور وہ شیعوں کےبارہ اماموں میں سے ایک تھے وہ ایک ایسے دانش مند تھے جن کے اندر سیادت و بزگی پائی جاتی تھی۔

    وفیات الاعیان ج۳ ص ۳۱۴

    ۶- ابن حجر مکی کہتے ہیں:

    وہ زین العابدین کے وارث تھے انھیں علم ،عبادت ،اور تقوی وراثت میں تھا وہ مختلف علوم و فنون کو موجد اور نشر کرنے والے تھے اور ہروقت اطاعت خدامیں مصروف رہتے تھے۔

    الصواعق المحرقہ ص ۳۰۵

    ۷-ان کو باقر اس لئے کہا جاتا ہے کہ انھوں نے مختلف علوم وفنون کو وسعت دی اور ان کی اس طرح سے تشریح کی کہ تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی اور ان کے دوسرے القاب شاکر اور ہادی تھے۔

    تذکرۃ الخواص۳۴۶

    اس کے علاوہاہل سنت کے دیگر بزگ علما ء نے بھی امام باقر{ع} کی تعریف میں بہت کچھ کہا ہے۔مزید معلومات حاصل کرنے لئے درج ذیل کتابوں کی طرف رجوع کر سکتے ہیں۔

    وہ زین العابدین کے وارث تھےانھیں علم ،عبادت ،،اور تقوی وراثت میں ملا تھا وہ مختلف علوم و فنون کو موجد اور نشر کرنے والے تھے اورہر وقت اطاعت خدا میں مشغول رہتے تھے۔

    احقاق الحق جلد ۱۲ص ۱۶۰ کے بعد

جواب دیں۔

براؤز کریں۔