عورتوں کا مردوں کے کھیل دیکھنے کی حد کہاں تک ہے؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. بسم اللہ الرحمن الرحیم

    سلام علیکم و رحمۃ اللہ

    رہبر معظم کے نزدیک تین صورت میں جائز نہیں ہے

    1 کھیل کے میدان میں جا کر کے سامنے سے دیکھنا

    2 ٹی وی سے براہ راست نشریات لائف ٹیلی کاسٹ دیکھنا

    3 جنسی لذت کی غرض سے دیکھنا

    لیکن اگر ٹی وی سے لائف ٹیلی کاسٹ نہ ہو رہا ہو اور جنسی لذت کی غرض بھی نہ ہو تو دیکھنا جائز ہے ۔

    اجوبة الاستفتائات ، سيد علي الخامنه اي ، س 1189 ، 1190

    لیکن آیت اللہ سیستانی کے نزدیک کشتی اور دیگر کھیلوں میں فرق ہے ، آپ کے نزدیک کشتی کو دیکھنا احتیاط واجب کی بنا پر ہر حال میں حرام ہے ۔ جبکہ دیگر کھیلوں میں اگر جنسی لذت کی غرض سے ہو تو حرام ہے ورنہ جائز ہے ۔

    دفتر سیستانی ، نقل از http://www.hadana.ir

جواب دیں۔

براؤز کریں۔