عید مباہلہ کےاعمال کیا ہیں

سوال

Answer ( 1 )

  1. جواب

    سلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

    ۱۔غسل: اس غسل کو رجائے مطلوبیت کی نیت سے انجام دیں{اوراس غسل کے بعد نمازکیلئے وضو کرنا ضروری ہے}

    ۲۔ روزہ:جس کےذمےرمضان کےقضا روزہ ہو ں تو وہ مستحب روزہ نہیں رکھ سکتا۔اسےچاہیے کہ وہ قضا روزے کی نیت کرے اور قصد یہ کرےکہ اگر واجب روزہ اس کے ذمہ نہ ہوتو مستحب ضروررکھے تواس طرح اسےمباہلہ کے دن کے روزےکا ثواب بھی مل جائےگا۔

    ۳۔صدقہ

    ۴۔نماز:زوال آفتاب سے آدھا گھنٹہ پہلے دو رکعت نماز اس طرح سے پڑھےکہ ہر رکعت میں ایک دفعہ سورہ الحمد ،دس مرتبہ سورہ توحید،دس مرتبہ آیۃ الکرسی”ھم فیھا خالدون”تک اور دس مرتبہ سورہ قدر۔

    ۵۔زیارت جامعہ

    ۶۔دعا مباہلہ

    خدا کے نزدیک اس عمل کا ثواب ایک لاکھ حج اور ایک لاکھ عمرہ کے برابر ہے۔

    حوالہ:

    مفاتیح الجنان،باب اعمال،اعمال ماہ ذی الحجہ

جواب دیں۔

براؤز کریں۔