نماز احتیاط پڑھنے کا طریقہ بیان فرمائیں؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. جواب
    سلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
    جس شخص کے لیے نماز احتیاط پڑھنا واجب ہے اسے نماز کے سلام کے بعد (نماز کی حالت سے خارج ہوئے بغیر) فوراً نماز احتیاط کی نیت کرکے تکبیر کہنا چاہئیے اس کے بعد سورۂ حمد (دوسرے سورہ کے بغیر) پڑھ کر رکوع میں جائے اور دوسجدے کرے۔ اگر ایک رکعت نماز احتیاط پڑھنا واجب ہے تو سجدوں کے بعد تشہد وسلام پڑھے اور اگر دورکعت نماز احتیاط پڑھنا واجب ہو تو سجدوں کے بعد ایک اور رکعت پہلی رکعت کی طرح پڑھے اور تشہد وسلام پر نماز مکمل کرے۔

    حوالہ: توضیح المسائل فارسی مسئلہ ۳۶۹حضرت آیت‌الله‌العظمٰی خامنہ ای دامت برکاتہ

جواب دیں۔

براؤز کریں۔