نماز عشا کے وقت کی انتہا کس وقت تک ہے؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. جواب

    سلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
    اگر کسی نے نماز عشا کو نصف شب کے بعد تک نہ پڑھا ہو تو اسے کس نیت سے نماز عشا پڑھنی چاہیے۔

    جواب: اول وقت سے نماز مغرب پڑھ لینے کے بعد نماز عشا کا وقت شروع ہوتا ہےا ور اس کی انتہا نصف شب شرعی تک ہے اور نماز مغرب و عشا کو نیمہ شب شرعی سے تاخیر کرنا جائز نہیں ہے۔ اگر کسی عذر کی وجہ سے یا معصیت کرتے ہوئے کوئی نماز مغرب و عشا کو نصف کے بعد تک نہ پڑھے تو احتیاط کی بنا پر اذان صبح تک نماز عشا کو ادا اور قضا کی نیت کے بغیر (ما فی الذمہ) کی نیت سے پڑھے۔

    حوالہ:

    https://www.sistani.org/urdu/book/26352/4315

جواب دیں۔

براؤز کریں۔