نو ربیع الاول کا دن تاریخ کے آئینہ میں بیا ن فرمائیں؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. جواب سلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

    ۱-نو ربیع الاول عید زہرا کا دن ہے۔

    ۲-یہ عظیم دن امام زمانہ کی امامت کا پہلا دن ہے۔

    ۳-اس دن کے ۷۲ نام روایت میں ذکر ہوئے ہیں جیسے یوم فرہۃ الزہرا،یوم قبولیت اعمال، یوم تقویٰ،یوم العبادہ وغیرہ

    ۴- ۱۸/ذی الحجہ عید غدیر اول یو م تولیٰ ہے اور ۹/ ربیع الاول عید غدیر ثانی یوم تبرّا ہے۔

    ۵-اس دن بعض ظالموں کے انجام کودیکھ کر امام زین العابدین علیہ السلام خوش ہوئے اور سجدہ شکر ادا کیا۔

    ۶- ۹/ربیع الاول آیۃ اللہ سیستانی حفظہ اللہ کی پیدائش کا دن ہے۔

    ۷-امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں :واقعات کربلا کےبعد ہاشمی خواتین نے بالوں میں کنگھی نہیں کی اور نہ ہی سر پر مہندی لگائی تھی یہاں تک کہ مختار نےان لوگوں کے سر بھیج دیئےجنھوں نے امام حسین اور ان کےگھر والوں شہید کیا تھا۔{۱}

    ۸-آیۃ اللہ شیخ محمد کاشف الغطاء،نو ربیع الاول کے روز خوشی منانے کا ایک امکان یہ بھی تحریر کرتے ہیں کہ اس دن حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کی خوشی کا سبب یہ ہو سکتا ہے کہ۱۰،۹/ ربیع الاول آپ کے والد حضرت رسالت مآب سے آپ کی والدہ طاہرہ جناب خدیجۃ الکبریٰ کا عقد ہوا تھا اور اس میں شک نہیں کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیھا ہر سال اس دن اس عظیم شرف و خیر کثیر پر فخر کرتے ہوئے خوشی اور مسرت کا اظہار فرماتی تھیں۔اور ہر سال اس دن خوشی کا اظہار کرناان کے شیعوں میں بطور میراث باقی رہ گیا۔{۲}

    اس دن ہر اس کام سے اجتناب کرنا چاہئےجو خاندان اہلبیت علیہم السلام کی ناراضگی اور ان کو دکھ دینے کاسبب بنے۔

    حوالہ:

    ۱-رجال کشی قدہ،ج۱،ص۳۴۱،حدیث۲۰۲

    ۲-جنۃالماویٰ ،ص۸۴-۸۳

جواب دیں۔

براؤز کریں۔