Answer ( 1 )

  1. جواب
    سلام علیکم ورحمۃاللہ و برکات
    ولایت فقیہ کا مطلب ’’ دین سے واقف فقیہ عادل کی حکومت‘‘

    توجہ:

    ۱۔ملت اسلامیہ کے سماجی امور کے انتظام وانصرام اور اسلامی معاشرہ کی قیادت ورہبری کے لئے ’’ولایت فقیہ‘‘ ہر دور میں مذہب حقہ اثنا عشری کااہم رکن رہی ہے اور اس کا تعلق ’’امامت‘‘ سے ہے۔

    ۲۔غیبت حضرت حجتؑ کے دور میں ’’ولایت فقیہ‘‘ کے قائل نہ ہونے سے (خواہ اجتہاد کی بناء پر ہو یا تقلید کے سبب) کوئی شخص مرتد اور دین سے خارج نہیں ہوجاتا لہٰذا اگر کوئی شخص اپنے دلائل وبراہین سے اس نتیجہ پر پہونچے کہ ’’ولایت فقیہ‘‘ کو ماننا ضروری نہیں ہے تو ایسا شخص معذور ہے لیکن اس کے لئے مسلمانوں کے درمیان اختلاف و تفرقہ کی ترویج جائز نہیں ہے۔

    حوالہ: تعلیم احکام،بحث ولایت فقیہ،ص۳۳ ،مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای مد ظلہ

جواب دیں۔

براؤز کریں۔