وہ کون سے مقامات ہیں جہاں پر نماز کے بعد دو سجدہ سہو بجا لانا چاہیئے؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. جواب
    سلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
    نمازی کو تین مواقع پر نماز کے سلام کے بعد دو سجدہ سہو (جس کی تفصیل ابھی بیان کی جائے گی) بجالانا چاہئیے۔

    ۱۔ نماز کے دوران سہواً کلام کرنا۔

    ۲۔ چار رکعتی نماز میں دوسرے سجدہ کے بعد شک کرے کہ چار رکعت پڑھی ہے یا پانچ رکعت۔

    ۳۔ تشہد بھول جائے۔

    دو مواقع پر بناء بر احتیاط واجب دو سجدہ سہو کرنا چاہئیے۔

    ۴۔ ایک سجدہ بھول جائے۔

    ۵۔ جہاں سلام نہیں پڑھنا چاہئیے وہاں بھولے سے سلام پڑھ لے۔

    حوالہ: توضیح المسائل فارسی مسئلہ ۳۸۷حضرت آیت‌الله‌العظمٰی خامنہ ای دامت برکاتہ

جواب دیں۔

براؤز کریں۔