کن جگہوں پر نماز پڑھنے سے نماز باطل ہے ؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. بسم اللہ الرحمن الرحیم

    سلام علیکم و رحمۃ اللہ

    نماز پڑھنے والے کے مکان کی مندرجہ ذیل شرطیں ہیں

    ۱۔ وہ مباح ہو۔
    ۲۔ متحرک نہ هو
    ۳۔ انسان ایسی جگہ نماز پڑھے جہاں نماز پوری پڑھ لینے کا احتمال ہو۔ ایسی جگہ نماز پڑھنا صحیح نہیں ہے جس کے متعلق اسے یقین ہو کہ مثلاً ہوا اور بارش یا بھیڑ بھاڑ کی وجہ سے وہاں پوری نماز نہ پڑھ سکے گا گو اتفاق سے پوری پڑھ لے۔
    4۔ جس جگہ انسان نماز پڑھے اس کی چھت اتنی نیچی نہ ہو کہ سیدھا کھڑا نہ ہوسکے اور نہ ہی وہ جگہ اتنی مختصر ہو کہ رکوع اور سجدے کی گنجائش نہ ہو۔
    5۔ اگر نماز پڑھنے کی جگہ نجس ہو تو اتنی مرطوب نہ ہو کہ اس کی رطوبت نماز پڑھنے والے کے بدن یا لباس تک پہنچے
    6۔ پیشانی رکھنے کی جگہ نجس نه ہو
    6۔ احتیاط لازم کی بنا پر ضرور ی ہے کہ عورت مرد سے پیچھے کھڑی ہو اور کم از کم اس کے سجدہ کرنے کی جگہ سجدے کی حالت میں مرد کے دو زانوں کے برابر فاصلے پر ہو۔
    7۔ نماز پڑھنے والے کی پیشانی رکھنے کی جگہ، دو زانو اور پاوں کی انگلیاں رکھنے جگہ سے چار ملی ہوئی ہوئی انگلیوں کی مقدار سے زیادہ اونچی یا نیچی نہ ہو۔
    لہذا جس جگہ یہ شرطیں نہ پائی جاتی ہو وہاں نماز پڑھنے سے نماز باطل ہے

    استفتائات آیہ اللہ خامنہ ای مد ظلہ Khamenei.ir

    توضیح المسائل آیہ اللہ سیستانی مد ظلہ Sistani.org

جواب دیں۔

براؤز کریں۔