کيا جادو کا سيکھنا اور جادو کرنا جائز ہے؟

سوال

کيا جادو کا سيکھنا اور جادو کرنا جائز ہے؟اسى طرح روح، ملائکہ اور جن کو حاضر کرناجائز ہے؟

Answer ( 1 )

  1. بسم اللہ الرحمن الرحیم

    سلام علیکم و رحمۃ اللہ

    جادو کا علم شرعاً حرام ہے اور اسى طرح اس کا سيکھنا بھى مگر يہ کہ کسى شرعى عقلائى غرض کے لئے ہو تو جائز ہے۔ ليکن روح ، ملائکہ ، جن کا احضار کرنا اگر صحيح اور ممکن مان بھى ليا جائے تو اسکے مواقع ، وسائل اور و مقاصد کے اعتبار سے حکم مختلف ہوگا۔
    ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

    جادو کرنے کے بارے میں آیۃ اللہ سیستانی فرماتے ہیں: سحر و جادو گناہ کبیرہ اور بڑا گناہ ہے۔ جادو کرنا جایز نہیں ہے۔
    استفتائات آیۃ اللہ سیستانی۔ پرسش و پاسخ » سحر

جواب دیں۔

براؤز کریں۔