کیا بیوی کو ملنے والے ہدیہ پر خمس واجب ہے؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. جواب
    سلام علیکم ورحمۃاللہ و برکاتہ
    انسان اگر کچھ مال خمس کا سال آنے سے پہلے اپنی بیوی کو بطور ہدیہ د ینا چاہےتو ایسا کرنا اس کے لئے جائز ہے چاہے یہ جانتا ہو کہ اس کی بیوی اس مال کو بچا کے رکھے گی تا کہ وہ مستقبل میں گھر خرید سکے یا دوسری ضرورتوں میں خرچ کر سکے اور اگر وہ مال اتنا ہو کہ عرف میں اس کے حال کے مطابق اور اس کی شان کے لائق ہو اور اس جیسی عورتوں کے لئے مناسب ہو اور صرف ظاہر داری کے طور پر خمس سے بچنے کے لئے نہ ہو تو اس مال میں خمس نہیں ہے ۔

    حوالہ:فقہی مسائل کا مجموعہ ،حضرت آیت‌الله‌العظمٰی خامنہ ای دامت برکاتہ ،بحث خمس،مسئلہ۱۰۹۰

جواب دیں۔

براؤز کریں۔