کیا قرض کے مال پر خمس واجب ہے؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. جواب
    سلام علیکم ورحمۃاللہ و برکاتہ
    قرض لینے والے پر اس مال میں جو اس نے بطور قرض لیا ہوخمس نہیں ہے،اس سےوہ مال مستثنی ہے جسے قرض لینے والا مثلا اپنے سال کےمنافع میں خمس کی تاریخ آنےپرقسطیں اداکرنے کے لئے دیتاہے، بنابر ایں اگر کچھ مال قرض لے اور سال سے پہلےاس کو ادانہ کرسکے تو اس کاخمس نکالنا اس پر واجب نہیں ہے لیکن اگرقسطیں سال کی منفعت میں سے ادا کرے اور اصل مال قرض خمس کی تاریخ آنے تک اس کے پاس پڑار ہے توجتنی قسطیں اس نے دی ہیں ان کاخمس دینا واجب ہے ۔ جیسا کہ ہم خمس کے فائدے کی بحث میں پہلے بتا چکے ہیں جوخر چہ ہوتا ہے وہ مستثنی ہے اور اس پر خمس نہیں ہے ۔

    حوالہ : فقہی مسائل کا مجموعہ ،حضرت آیت‌الله‌العظمٰی خامنہ ای دامت برکاتہ ،بحث خمس،مسئلہ۱۰۹۹

جواب دیں۔

براؤز کریں۔