کیا قضا روزے کے ساتھ ہی کفارہ تاخیر ادا کرنا ضروری ہے؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. جواب

    سلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    اگر قضا کی ادائیگی میں کئی سالوں کی تاخیر ہوجائےتو قضاکے ساتھ کفارہ تاخیر بھی اداکیا جاتا ہے۔جو ۳پاو آٹا یاکھانے کی چیز فی روزہ ادا کرنا ہوتاہے۔لیکن کفارہ تاخیر کے لئے ضروری نہیں ہےکہ وہ قضا روزوں کے ساتھ ہی ادا کیا جائے اگر قضا روزے ابھی ادا نہ کئے ہوں تب بھی کفارہ تاخیر ادا کیا جاسکتا ہے۔

    اگر قضا روزوں کی ادائیگی میں کئی سال کی تاخیر ہوجائے تو کفارہ تاخیر یعنی ۳ پاو آٹا یا کھانے کی کوئی چیز کسی مستحق کوفقظ ایک بارہی دینا ہےکئی سالوں کی تاخیر سے کوئی اضا فہ نہیں ہوتا۔

    حوالہ: آیۃ الله العظمٰی آقای سید علی سیستانی دام ظلہ

    https://www.sistani.org/urdu/book/61/3644

جواب دیں۔

براؤز کریں۔