کیا والد کی صرف قضایومیہ نمازیں بڑےبیٹےپرواجب ہیں یا دوسری واجب نمازیں بھی ؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. جواب
    سلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    والد کی قضا نمازوں کا بڑے بیٹے پر واجب ہونا یومیہ (پنجگانہ) نمازوں سے مخصوص نہیں ہے بلکہ دوسری نمازوں کو بھی جو اس پر واجب تھیں جیسے نماز آیات ، نماز طواف شامل کرتا ہے، لیکن مستحب نماز جو نذر کی وجہ سے والد پر واجب تھی یا کسی دوسرے شخص کی قضا جو اجیر ہونے کی وجہ سے اُس پر واجب تھی اور اِس طرح کے امور جنہیں وہ بجا نہیں لایا ہے بڑے بیٹے پر واجب نہیں ہیں۔

    حوالہ: توضیح المسائل ،آیۃ الله العظمٰی آقای سید علی سیستانی دام ظلہ،{ مسئلہ 1673}

    https://www.sistani.org/urdu/book/61/3644

جواب دیں۔

براؤز کریں۔