جعالہ کسے کہتے ہیں؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. جواب

    سلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    جعالہ یہ کہ کسی کام کے بدلے میں ایک معلوم عوض کے متعلق اپنے آپ کو پابند کرنااگر چہ عوض فی الجملہ معلوم ہو یعنی مکمل تفصیل کے ساتھ معلوم نہ ہواور یہ ایقاعات میں سے ہے{جوکہ یک طرفہ معاملات ہوتے ہیں جس میں صرف ایجاب کافی ہوتا ہے قبول کی ضرورت نہیں ہوتی جیسے طلاق}پس جعالہ کے لئے ایجاب ضروری ہےاور یہ ایجاب عام بھی ہوسکتا ہےجیسے کہے کہ جو بھی میرے جانور کو ڈھونڈکرلائےگا اسکے لئے فلان رقم ہےیا جو بھی میرا گھر تعمیر کرے گا اس کے لئے یہ رقم ہے اور یہ ایجاب خاص بھی ہوسکتا ہے جیسے کسی خاص شخص سے کہے کہ اگر تم نے میرے کپڑے سی دیئے تو تمہارے لئے اتنی رقم ہے اور جعالہ کے لئے قبول کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ دو طرف کے درمیا ن معاملہ نہیں ہوتا۔

    حوالہ:

    Link:https://www.sistani.org /Arabic/book /15/812/

جواب دیں۔

براؤز کریں۔