شادی کے لئے اعلان کرنے کی کیا ضرورت ہے؟
سوال
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit.Morbi adipiscing gravdio, sit amet suscipit risus ultrices eu.Fusce viverra neque at purus laoreet consequa.Vivamus vulputate posuere nisl quis consequat.
Answer ( 1 )
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سلام علیکم و رحمۃ اللہ
پیغمبر اکرم صلی الله علیه و آله و سلّم نے ارشاد فرمایا:
أظهِرُوا النِّکاحَ وأخفُوا الخِطبَةَ ؛
شادی علی الاعلان کرو اور جب رشتہ طے کرو تو اسکو پوشیدہ رکھو۔
کنز العمّال : 44532 منتخب میزان الحکمة : 256
اس حدیث مبارکہ میں شادی کو علی الاعلان کرنے کا مطلب یہ ہے کہ معاشرے کے افراد کو اس شادی کے بارے میں خبر ہوجائے تاکہ میاں بیوی معاشرے میں عام اور رسمی طور پر مشترک زندگی گزار سکیں۔ ظاہر ہے اگر معاشرے کو شادی کے بارے میں معلوم نہیں ہوگا تو اس سے مختلف برے اثرات رونما ہو سکتے ہیں۔
گواہوں کے ضروری نہ ہونے سے مراد یہ ہے کہ جس طرح طلاق میں اگر گواہ نہ ہوں تو طلاق منعقد نہیں ہوگی، نکاح میں ایسا نہیں ہے۔ گواہوں کے بغیر عقد منعقد ہو جائےگا لیکن معاشرے میں با عزت اور نیچرل، باہمی زندگی گزارنے کے لئے معاشرے کو شادی سے باخبر کرنا ضروری ہے۔ شادی کی محفل آراستہ کرکے اور ولیمہ میں لوگوں کو دعوت دیکر یہ اعلان آسانی سے ہو جاتا ہے اسی لئے شادی کی محفل آراستہ کی جاتی ہے۔