شبیه ذوالجناح امام حسین کا اصلی گھوڑانہیں ہےتو پھرشیعہ اسکااحترام کیوں کرتےہیں

سوال

Answer ( 1 )

  1. جواب

    سلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ

    اس سوال کے جواب میں ہم عرض کرتے ہیں کہ قربانی کا جانور بھی وہ جانور تو نہیں ہے جو فرزندجناب ابراھیم (ع) کیلئے عرش آعظم سے فرش پہ آیا تھا۔ جسے لوگ عید قربان کے مبارک موقع پر ذبح کرتے ہیں ۔

    تو پھر اس قربانی کا کیا تصور رہ جا تا ہے ۔ تو ہم جواب میں عرض کریں گے ،جناب یہ جانور جوہم ذبح کرتے ہیں یہ وہ جانور

    تو نہیں لیکن اسکی نسبت اس عظیم فعل عشق کیساتھ ہے ۔

    جو حضرت ابراہیم(ع) نے محبت خداوندی میں کیا تھا۔ ٹھیک اسی طرح شیعان علی(ع) جو ذوالجناح نکالتے ہیں یہ وہ گھوڑا نہیں ہے لیکن اسکی نسبت امام حسین (ع) کے گھوڑے کیساتھ دینا جسنے کربلا کی تپتی ہوئی ریت پراپنے سوار کے ساتھ وفا کی ہم اسکی اس وفا کی وجہ سے اسکی عزت و احترام کرتے ہیں ۔ قربانی کے استعمال ہونے والے جانور کیساتھ سختی کرنے سے منع فرمایا گیا ہے ۔ کیونکہ اسکی نسبت حضرت ابراہیم (ع) کی قربانی اور واقعہ کیطرف ہو گئی ہے ۔ ٹھیک اسی طرح ہم ذوالجناح نکالتے ہیں اسکو امام (ع) کے گھوڑے سے منسوب کر دیتے ہیں اور نسبت کا احترام بجا لاتے ہیں ۔

    حوالہ:

    کتاب ؛ذوالجناح پر ہونے والے اعتراضات کا جواب

    بقلم سید محمد علی رضا نقوی سابق سنی بریلوی ۔

جواب دیں۔

براؤز کریں۔