شیعان علی (ع) ذوالجناح کی پوجا کرتے ہیں ۔ اور اس سے لپٹتے ہیں
سوال
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit.Morbi adipiscing gravdio, sit amet suscipit risus ultrices eu.Fusce viverra neque at purus laoreet consequa.Vivamus vulputate posuere nisl quis consequat.
Answer ( 1 )
جواب
سلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
اس باطل اعتراض کو اکثر اھلسنت بھائیوں میں عام کر دیا گیا ہے ۔ تاکہ سنی بھائی ہم سے دور ہو جایئں ۔ اور ہماری محبت فراق کی صورت اختیار کر جا ئےمگر اس سازش کو ہمارے علماء نے چاک کرنے کی پر زور کوشش کی ہے ۔ اس اعتراض کو ناصبیوں نے خوب شہرت دینے کی کوشش کی ۔ مگر انکی دال گلتی ہوئی نظر نہیں آتی اور نہ ہی ہم گلنے دیں گے ۔ ان ناصبیوں کے بزرگ بھی قبروں سے نقل کر آ جائیں تب بھی یہ اعتراض ثابت نہیں کر سکتے ۔ کہ ہم شیعہ ذوالجناح کی پوجا کرتے ہیں ۔ میری اپنے اھلسنت بھائیوں سے درخواست ھے ۔ کہ اپ لوگ خود جلوس امام حسین (ع) میں شرکت فرمائیں اور حقیقت خود ملاحظہ کریں ۔ رہا سوال لپٹنے کا تو میاں بیوی اپس میں لپٹ سکتے ہیں ۔
لیکن ہم امام حسین (ع) کے گھوڑے کیساتھ کیوں نہیں خود کو لگا سکتے؟بھائی بہن اور ماں بیٹا یا باپ بیٹی ایک دوسرے کیساتھ محبت میں لگ سکتے ھیں ۔ تو ہم شیعان علی (ع) ذوالجناح کیساتھ جسکی مظلوم کیساتھ نسبت ہے ہمدردی میں کیوں نہیں لگ سکتے۔
ہم کوئی پوجا نہیں کرتے ذوالجناح کی ۔
ہم اللہ کو ایک مانتے اور اسکے ساتھ کسی کو شریک نہیں مانتے ۔ شیعوں کی مستند کتاب اصول کافی جلد 3 صفحہ 10 یعقوب کلینی اور بحارالانوار علامہ ملا باقر مجلسی جلد 8 صفحہ 341 میں شیعہ کلمہ درج ھے ۔ جس میں نمایاں طور پر لکھا ہے کہ شیعہ اللہ کو واحد و یکتا مانتے ھیں تو اب اعتراض کی کیا وقعت رہ جاتی ہے
دوّم
اگر شیعہ ذوالجناح کی پوجا کر رہے ہوتے ۔
تو انکے یہاں مساجد اور امام بارگاہوں کے بجاۓ مندر ہوتے ۔ جسمیں ذوالجناح کی تصویریں لگی ہوتیں اورہم اسکو خدا کہہ رہے ہوتے ۔ ایسا بالکل نہیں ہے جناب ۔ مساجد میں اللہ کے حضور سر رکھ دینا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہم عبادت صرف اللہ ہی کی کرتے ہیں ۔ اسے ہی خدا تسلیم کرتے ہیں ۔
اصل میں ناصبی ،شیعوں پر اعتراض باندھ کر اپنے بزرگوں کا شرک چھپانا چاہتے ہیں ۔ ملاحظہ ہو اہلسنت کی معتبر کتاب تفسیر درمنشور جلد 4 صفحہ 151 امام سیوطی ، ادب المفرد امام بخاری بحوالہ تفسیر درمنشور کہ حضرت ابو بکر کو نبی پاک (ص) نے شرک دور کرنے کی دعا تعلیم فرمائی اور فرمایا تم میں شرک چیونٹی سے بھی خفیف چال میں چل رہا ہے ۔ ہم پر شرک کے بے بنیاد فتوے لگانے والے پہلے اپنے گھر کی خبر لیں ۔ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے والی بات ہے آپ لوگوں کی ۔
حوالہ:
کتاب ؛ذوالجناح پر ہونے والے اعتراضات کا جواب
بقلم سید محمد علی رضا نقوی سابق سنی بریلوی ۔