مساوات اور عدالت میں فرق کیا ہے؟
سوال
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit.Morbi adipiscing gravdio, sit amet suscipit risus ultrices eu.Fusce viverra neque at purus laoreet consequa.Vivamus vulputate posuere nisl quis consequat.
Answer ( 1 )
جواب
سلام علیکم ورحمۃاللہ و برکاتہ
ایک اور اہم نکتہ ، جس کی طرف اس بحث میں اشارہ کر ناضروری ہے ، یہ ہے کہ بعض اوقات ’’عدالت ‘‘کا’’ مساوات‘‘ سے مغالطہ کیا جاتا ہے اور تصور کیا جاتا ہے کہ عدالت کے معنی یہ ہیں کہ مساوات کی رعایت کی جائے، جبکہ ایسا نہیں ہے۔ عدالت میں ہر گز مساوات شرط نہیں ہے بلکہ حق اور ترجیحات کو مد نظر رکھا جانا چاہئے۔ مثال کے طور پر ایک جماعت کے شاگردوں میں عدالت یہ نہیں ہے کہ سب کو مساوی نمبر دے جائیں اور دومز دوروں کے درمیان یہ عدالت نہیں ہے کہ دونوں کو مساوی مزدوری دی جائے۔ بلکہ عدالت یہ ہے کہ ہر شاگرد کو اس کی لیاقت اور صلاحیت کے مطابق نمبر دئے جائیں اور ہر مزدور کو اس کی محنت کے مطابق مزدوری دی جائے۔ عالم فطرت میں بھی وسیع معنی میں عدالت کا مفہوم یہی ہے۔ اگر ایک وہیل مچھلی کادل جس کا وزن تقریبا ایک ٹن ہوتا ہے ،ایک چڑیا کے دل کے برابر ہوتاتو یہ عدالت نہیں تھی۔ اگر ایک مضبوط لمبے درخت کی جڑایک چھوٹے سے پودے کی جڑ کے برابر ہو تو یہ عدالت نہیں ہے بلکہ عین ظلم ہے۔
عدالت کے معنی یہ ہیں کہ ہر مخلوق اپنے حق ،استعداداور صلاحیت کے مطابق اپنا حصّہ حاصل کرے۔
حوالہ:نوجونوں کے لئے اصول عقائدکے پچاس سبق،آیۃاللہ ناصر مکارم شیرازی مدظلہ،ص۹۵