کیا روزہ کے کفارے میں صرف اناج دینا ضروری ہے یا قیمت بھی دے سکتے ہیں ؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. بسم اللہ الرحمن الرحیم۔

    سلام علیکم و رحمہ اللہ
    اس بارے میں آیہ اللہ خامنہ ای فرماتے ہیں کہ اگر اسے اطمینان ہو کہ فقیر اس کی طرف سے وکیل بن کر اس پیسے سے کھانا خریدے گا اور پھر خود اس کو کفارہ کے عنوان سے قبول کرے گا تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔
    استفتائات آیہ اللہ خامنہ ای ۔ استفتا نمبر ۸۰۱

    http://www.leader.ir/ur/book

    لیکن آیہ اللہ سیستانی کی نظر میں قیمت دینا کافی نہیں ہے۔ بلکہ یا تو فقیر کو خود کھانا خرید کر دے یا کسی اور کو وکیل بنایے کہ وہ اسکی طرف سے فقیر کو کھانا خرید کر دے یا خود فقیر کو وکیل بنایے کہ وہ اسکی طرف سے اپنے لئے کھانا خریدے۔ اور ان دونوں صورتوں میں جب تک وکیل کھانا نہ خرید لے کفارہ دینے عؤوالے کی ذمہ داری ادا نہیں ہوگی۔
    پرسش و پاسخ » کفارات۔ آیہ اللہ سیستانی
    https://www.sistani

جواب دیں۔

براؤز کریں۔