سقط جنین کی دیت اور کفارہ کیا ہے ؟
سوال
بچہ گرانے کا کیا کفارہ ہے ؟
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit.Morbi adipiscing gravdio, sit amet suscipit risus ultrices eu.Fusce viverra neque at purus laoreet consequa.Vivamus vulputate posuere nisl quis consequat.
Answer ( 1 )
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سلام علیکم و رحمۃ اللہ
سقط جنین شدیدا حرام اور گناہان کبیرہ میں سے ہے ، جو بھی اس گناہ کبیرہ کا مرتکب ہوگا وہ قاتل ہے، توبہ بھی کرے کفارہ بھی دے اور دیت بھی ادا کرے ۔ یاد رہے کہ کفارہ اور دیت میں فرق ہے ۔
کفارہ دو مہینہ مسلسل روزہ ہے، اور دیت کی تفصیل اس طرح ہے :
۱۔ اگر نطفہ ہے (پہلے ۴۰ دن تک) تو اس کی دیت ۲۰ مثقال سونا، یا ۱۰۵ مثقال چاندی ہے ۔
۲۔ اگر علقہ ہے (دوسرے ۴۰ دن تک) تو اس کی دیت ۴۰ مثقال سونا، یا ۲۱۰ مثقال چاندی ہے ۔
۳۔ اگر مضغه ہے (تیسرے ۴۰ دن تک) تو اس کی دیت ۶۰ مثقال سونا، یا ۳۱۵مثقال چاندی ہے ۔
۴۔ اس کے بعد عظام یعنی ہڈی بننے کا مرحلہ ہے ، اس کی دیت ۸۰ مثقال سونا، یا ۴۲۰ مثقال چاندی ہے ۔
۵۔ پھر لحما یعنی گوشت اور پوست اور صورت بندی کا مرحلہ ہے ، اس کی دیت ۱۰۰ مثقال سونا، یا ۵۲۵ مثقال چاندی ہے ۔
۶۔ اس کے بعد جیسے ہی اس میں روح پھونک دی جاتی ہے تو اگر وہ لڑکا ہو تو دیت ۱۰۰۰ مثقال سونا، یا ۵۲۵۰ مثقال چاندی، اور اگر لڑکی ہو تو دیت ۵۰۰ مثقال سونا، یا ۲۶۲۵ مثقال چاندی قرار پائے گی ۔
ایک مثقال شرعى کا وزن (6۔3 گرم) ہوتا ہے
اگر ماں نے خود سقط کرایا ہو تو دیت اس پر واجب کہ دیت باپ یا ورثہ کو ادا کرے، اور اگر باپ نے کرایا تو دیت اس پر واجب ہے کہ وہ دیت ماں کو ادا کرے، اور اگر ڈاکٹر نے کیا ہے تو دیت اس پر واجب ہے مگر یہ کہ ورثہ دیت کو بخش دیں۔
ہاں اگر جنین کی وجہ سے ماں کی جان کو خطرہ ہو یا مستلزم عسر و حرج شدید ہو جسے معمولا تحمل نہیں کیا جا سکتا، تو روح آنے سے پہلے پہلے مجبورا سقط جنین جائز ہے، لیکن روح پھونکے جانے کے بعد کسی صورت میں سقط جنین جائز نہیں ہے ۔
Khamenei.ir
Sistani.org
Sistani.org
Islamquest.net
Hadana.ir