آداب عزاداری ماہ محرم الحرام کیا ہیں بیان فرمائیں؟
سوال
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit.Morbi adipiscing gravdio, sit amet suscipit risus ultrices eu.Fusce viverra neque at purus laoreet consequa.Vivamus vulputate posuere nisl quis consequat.
Answer ( 1 )
جواب
سلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
۱۔مجلس عزاء اور جلوس عزاء میں وضو کرکے آئیں۔
۲۔پاکیزہ لباس اور ممکن حد تک سیاہ لباس پہن کر آئیں۔
۳۔گھر میں جو سن تمیز تک پہنچے ہوئے بچے ہوں ان کو ساتھ لائیں۔
۴۔اپنے ساتھ کاغذ اور قلم لائیں اور مجلس کے نکات نوٹ کریں۔
۵۔مجلس سے واپس آکر اپنے گھروالوں اور ملنے والوں سے مجلس کے مفید نکات بیان کریں۔
۶۔اپنے ساتھ تسبیح اور جیب میں خاک شفاء رکھیں یہ مومن کی نشانی بھی ہے اور تحفظ کی ضمانت بھی۔
۷۔خواتین و حضرات حجاب اسلامی کی پابندی کریں۔
۸۔خاص طور پر خواتین شرعی لباس پہن کر آئیں۔
۹۔مجالس و عزداری کے اوقات میں نماز کے وقت کی رعایت کریں۔
۱۰۔دوران جلوس نماز کے وقت نماز باجماعت ادا کریں۔
۱۱۔عزداری میں کوئی ہنسی مذاق نہ کریں۔
۱۲۔امام حسین علیہ السلام پر گریہ اجر عظیم رکھتا ہے اس لئے گریہ کریں۔
۱۳۔اگر دل چاہے تو بلند آواز سے روئیں اور اس میں شرم محسوس نہ کریں۔
۱۴۔عین گریہ و زاری کی حالت میں کوئی خصوصی دعا مانگیں۔
۱۵۔اگر رونا نہ آئے تو سر جھکا کر رونے کی کوشش کریں۔
۱۶۔گریہ کرتے ہوئے دوسرے مؤمنین کے چہروں کو نہ گھوریں۔
۱۷۔ایسی شاعری پڑھیں جو خیالی نہ ہو بلکہ حقائق پر مبنی ہو۔
۱۸۔ایسے خطیب کو سنیں جو قرآن مجید، سیرت النبی اور سیرت اہل بیت علیہم السلام کے مطابق اپنا مدعی بیان کرتا ہو۔
۱۹۔حسینیت کے اصولوں پر سامعین کی کردار سازی کرنے والے خطیب کو دعوت دیں۔
۲۰۔فرقہ واریت، دین اور امت کے لیے زہر ہے اس سے پرہیز کریں۔
۲۱۔بانیان اور شرکاء عزاداری، وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں۔
۲۲۔جہاں جگہ مل جائے وہیں بیٹھ جائیں سروں کو نہ پھلانگیں۔
۲۳۔جب آنسو رواں ہوں تو تبرک کے طور پر چہرے پر مل لینا چاہیے۔
۲۴۔تبرک و نیاز میں جو چیز بھی ملے اس کا احترام کریں۔
۲۵۔روزانہ زیارت عاشورہ معروفہ یا زیارت وارثہ پڑھیں۔
۲۶۔مجلس کے دوران اپنے موبائل فون کو سائلینٹ پر رکھنا نہ بھولیں۔
۲۷۔عاشورہ کے دن کے آداب معلوم کریں اور انکی رعایت کریں۔
۲۸۔اگر جگہ تنگ ہو تو وہاں کھل کر نہ بیٹھیں۔
۲۹۔اگر ممکن ہو تو گھر سے غسل کرکے نکلیں۔
۳۰۔عزاداری کا انتظام اس طرح کریں کہ کسی کے لیے اذیت کا سبب نہ ہو۔
پروردگار ہمیں ان نکات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرما۔