وہ پانی جو صرف پینے کیلئے ہے اس سے وضو کا کیا حکم ہے؟
سوال
بعض جگہوں پر لکھا ہوتا ہے: ‘یہ پینے کا پانی ہے یہاں وضو نہ کیجئے۔’ میں نے وہاں سے بوتل میں پانی بھر لیا کہ گھر جاکر استعمال کروں گا۔ میں نے وہ پانی پیا لیکن اس سے وضو بھی کر لیا۔ ایسے پانی سے وضو کرنے کا کیا حکم ہے؟
Answer ( 1 )
جواب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس پانی سے وضو صحیح نہیں ہے۔ لیکن اگر ماضی میں نادانستگی میں اور قصد قربت کے ساتھ وضو کیا گيا ہے تو وہ صحیح ہے۔
حوالہ : آیت اللہ خامنہ ای کی وبسایت khamenei