Answer ( 1 )

  1. بسم اللہ الرحمن الرحیم

    سلام علیکم ورحمۃ اللہ

    اسلام میں اسباب محرمیت تین ہیں، نسب ، سبب اور رضاعت ۔

    ۱۔ نسب یعنی خونی رشتہ، جیسے دادا دادی ماں باپ بھائی بہن خالہ ماموں چچا پھوپھی وغیرہ ۔ ۔ ۔

    ۲۔ سبب یعنی عقد کے ذریعہ محرم ہونا جیسے میاں بیوی ، ساس سسر

    ۳۔ رضاعت: اگر کوئی عورت کسی بچہ کو فقہ میں موجود تمام شرایط کے ساتھ دودھ پلائے تو اس طرح بھی محرمیت ایجاد ہو جاتی ہے ۔

    شرایط رضاعت :

    1۔ بچہ دو سال قمری سے زیادہ نہ ہو، قمری سال دس دن پہلے ختم ہو جاتا ہے، لہذا ممکن ہے کہ قمری حساب سے دو سال ختم ہو چکا ہو جبکہ بچہ کا ابھی دوسرا برتھ ڈے Birthday نہ آیا ہو، لہذا اس نکتہ کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے، کیونکہ ایسی صورت میں محرمیت حاصل نہیں ہوگی ۔

    2۔ بچہ براہ راست پستان سے دودھ پئیے ، پس اگر دودھ کو نکال کے کسی ظرف میں ڈال کر جیسے شیشی وغیرہ کے ذریعہ پلایا گیا ہو تو باعث محرمیت نہیں ہوگا۔

    3۔ دودھ حلال نکاح اور زچہ گی کے ذریعہ آیا ہو، یعنی زنا کے ذریعہ یا کنیز کے ساتھ جماع کے ذریعہ یا ولادت سے پہلے اگر دودھ آگیا ہو، یا بغیر نکاح اور بغیر جماع کے بلا سبب یوںہی ہارمون کی زیادتی کی وجہ سے دودھ آ گیا ہو تو وہ بھی باعث محرمیت نہیں ہوگا ۔

    4۔ بچہ پندرہ بار پئے در پئے بھر پیٹ دودھ پیئے اور بیچ میں کسی اور نے دودھ نہ پلایا ہو، البتہ دوسری غذائیں کھا پی سکتا ہے ۔

    5۔ اگر ایک ہی دن میں پلایا ہو تو اس دن اس دودھ کے علاوہ کوئی اور غذا بچہ کو نہ دیا گیا ہو، صرف اسی دودھ پر منحصر ہو ، ہاں اگر تھوڑا پانی پلایا گیا ہو تو کوئی بات نہیں ورنہ باعث محرمیت نہیں ہوگا۔

    6۔ بچہ سیر اور پیٹ بھرنے کے بعد خود پستان کو چھوڑے، اور اتنا دودھ پیا ہو کہ عرفا کہا جا سکے کہ اس دودھ سے بچہ کی ہڈیاں محکم اور گوشت اگے ہیں، لیکن اگر عرفا نہ کہا جا سکے اگر چہ سائینسی اور لیبارٹی ٹیسٹ کا نتیجہ پازیٹیو ہی کیوں نہ ہو پھر بھی باعث محرمیت نہیں ہوگا ۔

    آیۃ اللہ سیسیتانی ، توضیح المسائل ، مسأله ۲۴۹۲

    Sistani.org

    Khamenei.ir

    Hawzah.net

جواب دیں۔

براؤز کریں۔